نیویارک(نیوزڈیسک) امریکا کی شمال مشرقی و مغربی ریاستوں میں ہونے والی بارشوں اور طوفان نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی جب کہ کئی مکانات بھی تباہ اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی اور مغربی ریاستوں میں ہونے والی شدید بارشوں، طوفان اور طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ طوفان کے باعث علاقے میں کئی گھر اور سڑکوں سمیت تمام مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق طوفان کے نتیجے میں شمال مشرقی ریاست میں ایک چھوٹے ایئرپورٹ پر کئی جہاز تباہ ور متعدد افراد زخمی ہو گئے، بیٹن کاو¿نٹی میں بھی طوفان کی تباہ کاری سے 3 افراد ہلاک جب کہ 3 لاپتہ ہیں اور ریسیکو ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ طوفان سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جب کہ طوفانی بگولوں سے شمال مغربی علاقوں میں کم از کم 20 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔امریکی حکام کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ماہرین موسمیات نے طوفان کو انتہائی خطرناک قراردے دیا ہے۔واضح رہے کہ اس شدت کے طوفانی بگولوں نے 2014 میں بھی ٹیکساس اور الباما میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔
امریکہ قدرتی آفت کا شکار،متعددہلاک و زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا



















































