کابل(نیوزڈیسک)طالبان پھر آگئے اور آتے ہی چھاگئے،افغانستان سے اطلاعات کے مطابق طالبان نے ہلمند کے ضلع سنگین کے مرکز پر قبضہ کر لیا ہے۔حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ طالبان نے ایک سرکاری عمارت اور پولیس سٹیشن کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے جنگجوو¿ں نے پورے ضلع پر قبضہ کر لیا ہے۔تاہم افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ علاقے میں لڑائی جاری ہے اور پولیس اور فوجیوں کے لیے فوجی رسد پہنچائی گئی ہے۔ضلعے کے گورنر حاجی سلیمان شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں بدھ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلعی ہیڈکوارٹر سے لشکر گاہ میں ایک فوجی اڈے پر پہنچایا گیا تھا۔ ان کے مطابق ان کے ہمراہ پندرہ زخمی سکیورٹی اہلکار بھی تھے۔سنگین سے سات کلومیٹر دور افغان فوج کے ساتھ موجود ایک پولیس اہلکار اشفاق اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’پورا‘ علاقہ شدت پسندوں کے کنٹرول میں ہے۔پولیس اہلکار کا کہنا تھا ’مدد کے لیے آنے والے دستوں کو ایک فاصلے پر اتارا گیا ہے۔۔۔ لیکن تمام سڑکیں بلاک ہیں اور شدت پسندوں کے کنٹرول میں ہیں۔‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں