جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، فرانسیسی وزیر داخلہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوزڈیسک)فرانس کے وزیر داخلہ بیرنارکیزنو نے کہا ہے کہ فرانس کی سکیورٹی اداروں نے ایک ایسے دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا ہے جس کی منصوبہ بندی اورلینز کے قریب پولیس اور ملٹری اہلکاروں کے خلاف کی گئی تھی۔بیرنارکیزنو کے مطابق 20 اور 24 سال کی عمر کے دو افراد مبینہ طور پر اس حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے گذشتہ ہفتے گرفتار کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ دونوں افراد ایک اور شخص کے ساتھ رابطے میں تھے جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اس وقت شام میں ہیں اور یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی بھی اس نے ہی کی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ کیزنو کا کہنا تھا کہ رواں برس فرانس میں دس حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس نومبر میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اسلامی شدت پسندوں کے حملے میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے ¾گذشتہ ہفتے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس نے 13 نومبر کو ہونے والے دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…