جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

طالبان اور افغان فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قندھار(آنیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے ، طالبان نے2افغان سکیورٹی افسران کو گھروں سے نکال کر قتل کردیا جبکہ برطانیہ نیضلع سنگین میں طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لئے اپنے فوجی تعینات کردیے۔یہ اہلکار افغان فوجیوں کو صرف مشاورت فراہم کریں گے اور جنگ میں براہ راست شریک نہیں ہوں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگین میں شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے اورطالبان نے سنگین کا دیگر اضلاع سے رابطہ منقطع کردیا ہے ، گورنر کمپاؤنڈ اور پولیس ہیڈکوارٹرز کے علاوہ پورے علاقے پر طالبان کا قبضہ ہے۔ طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹرز کا محاصرہ کررکھا ہے، جنگجوؤں نے انٹیلی جنس کے 2افسران اور پولیس کے مقامی کمانڈر کو گھروں سے نکال کر قتل کردیا۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی طیاروں نے سنگین میں محصور زدہ افغان اہلکاروں جو غذائی اجناس اور فوجی سازوسامان پہنچانا شروع کردیا ، انہوں نے ضلع میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت اور علاقے پر طالبان کے قبضے کی تردید کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…