منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین،لینڈ سلائیڈنگ سانحہ کے 60گھنٹے بعد 2افراد کو زندہ نکال لیا گیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں 60 گھنٹے بعد ملبے سے 2افراد کو زندہ نکالا گیا۔چینی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے چین کے جنوبی شہر شینزین میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے کے بعد ایک منہدم عمارت سے 60 گھنٹے بعد دو افراد کو زندہ نکالا گیا۔چین کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے اس واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ 70 افراد ابھی بھی لا پتہ ہیں۔خیال رہے کہ صنعتی شہر شینزین میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں کم از کم 30 عمارتیں آ گئی تھیں۔لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگوں کا بنایا ہوا مٹی کا ایک بہت بڑا تودہ اچانک گر گیا تھا۔مٹی کا یہ تودہ ایک مقامی پہاڑی کے ساتھ زیر تعمیر عمارتوں کے تعمیراتی سامان کے ملبے پر مشتمل تھا جو شدید بارشوں کے نتیجے میں اچانک نیچے جا گرا۔ خبر رساں ادارے شن ہوا نے بتایا کہ ملبے کے نیچے سے ایک 19 سالہ نوجوان سمیت دو افراد کو بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے ایک منہدم عمارت سے نکالا گیا۔ اب اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اتوار کے روز مٹی کا تودہ ضلعے بھر میں گرنے اور اس کے باعث قدرتی گیس کی پائپ لائن پر ہونے والے دھماکے کے بعد تقریباً900 افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تقریباً تین لاکھ 80 ہزار مربع میٹر علاقہ مٹی تلے دب گیا ہے، جو فٹبال کے تقریباً 50 میدانوں کے برابر ہے جبکہ کچھ حصوں پر مٹی کی اونچائی 32 فٹ تک ہے۔پیر کے روز بغیر کوئی وجہ بتائے گم شدہ افراد کی تعداد 91 سے کم کر کے 85 کر دی گئی تھی۔چین کی زمین اور وسائل کی وزارت کاکہنا ہے کہ گذشتہ دو سالوں سے مقامی پہاڑی کے ساتھ تعمیراتی سامان کا کوڑا ڈھیر کیا جا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…