پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرطان میں مبتلا پاکستانی طالب علم کے خاندان کو ویزا جاری

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوزڈیسک)آسٹریلیا میں حکام کی جانب سے جلد کے سرطان میں مبتلا موت کی جانب بڑھتے ہوئے ایک پاکستانی طالب علم کے خاندان کو ویزا جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔امیگریشن کے وزیر پیٹر ڈٹن کا کہنا ہے کہ حسن آصف کی والدہ اور بھائی کو آسٹریلیا کا ویزا جاری کر دیا جائے گا۔حسن آصف کی جانب سے اپنی موت سے پہلے اپنے خاندان سے ملنے کی جذباتی خواہش کے اظہار نے دنیا بھر میں میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی۔پیٹر ڈٹن کے دفتر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انھیں بدھ کی شام یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ حسن آصف کی والدہ اور بھائی کو ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔25 سالہ حسن آصف اپنی زندگی کے آخری مراحل ہیں اور وہ بیماری کے باعث پاکستان سفر کرنے کے قابل نہیں ہیں۔حسن عارف آسٹریلیا آرکیٹیکچر کی تعلیم حاصل کرنے آئے تھے تاہم جولائی میں ان میں جلد کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی۔منگل کی شب حسن آصف نے نیٹ ورک ٹین کو بتایا: ’میں مر رہا ہوں اور درد کی وجہ سے یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ ایسے حالات میں ہر کوئی اپنے خاندان کے قریب رہنا چاہتا ہے۔‘’میری ماں اس وجہ سے ہمیشہ روتی رہتی ہے، وہ ہمیشہ یہ امید لگائے رہتی ہیں کہ اس بار انھیں ویزا مل جائے گا۔‘امیگریشن کے وزیر پیٹر ڈٹن کا کہنا ہے کہ حسن آصف کی والدہ اور بھائی کو آسٹریلیا کا ویزا جاری کر دیا جائے گا۔اس سے قبل آسٹریلیا کے شعبہ امیگریشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس خاندان کی حالیہ درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔تاہم بیان کے مطابق حسن آصف کا خاندان نئی درخواستیں دائر کر سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’درخواست گزار کا معینہ مدت سے زیادہ عرصہ یہاں ٹھہرنا یا آسٹریلیا میں مستقل طور پر قیام پذیر ہونے کے معاملے کی بھی جانچ بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر ہمدردانہ حالات میں، فیصلہ ساز کسی بھی مخصوص کیس کے حوالے سے تمام حقائق کو مدنظر رکھتا ہے ۔حسن آصف کی دیکھ بھال اس وقت بے گھر افراد کا مرکز ملبرن سٹی مشن کر رہا ہے۔مرکز کے ڈائریکٹر شیریڈن بروئنہاؤٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ حسن آصف نے اگلے سال یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنا تھی تاہم کیموتھراپی کے باعث انھیں اپنی پڑھائی چھوڑنا پڑی۔انھوں نے بتایا کہ حسن آصف کا دائرہ احباب نسبتا محدود ہے کیونکہ ان کی توجہ پڑھائی پر مرکوز رہتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ حسن آصف اس وقت اپنی کچھ خواہشات پوری کر رہے ہیں جن میں ساحل پر اپنے پاؤں گیلے کرنا، فلمیں دیکھنے جانا اور میلبرن اکوئیریم دیکھنا شامل ہیں۔شیریڈن بروئنہاؤٹ نے مزید بتایا کہ وہ بدھ کی رات کو وہ حسن آصف کے ساتھ کرکٹ میچ کے لیے جارہی ہیں۔حسن آصف اس وقت سات دیگر افراد کے ساتھ مشکل ترین حالات میں رہ رہے ہیں۔شیریڈن بروئنہاؤٹ کا کہنا ہے کہ ’ان کا دیگر رہائشیوں پر حیرت انگیر اثر ہوا ہے اور ان کا زندگی کے بارے میں نکتہ نظر حیرت انگیز ہے۔‘



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…