قندھار(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے ، ضلع سنگین میں طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لئے برطانیہ نے اپنے فوجی تعینات کردیے۔یہ اہلکار افغان فوجیوں کو صرف مشاورت فراہم کریںگے اور جنگ میں براہ راست شریک نہیں ہوں گے ،سنگین میں شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ،طالبان نے سنگین کا دیگر اضلاع سے رابطہ منقطع کردیا ہے ، گورنر کمپاﺅنڈ اور پولیس ہیڈکوارٹرز کے علاوہ پورے علاقے پر طالبان کا قبضہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹرز کا محاصرہ کررکھا ہے، جنگجوﺅں نے انٹیلی جنس کے 2افسران اور پولیس کے مقامی کمانڈر کو گھروں سے نکال کر قتل کردیا۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی طیاروں نے سنگین میں محصور زدہ افغان اہلکاروں جو غذائی اجناس اور فوجی سازوسامان پہنچانا شروع کردیا ، انہوں نے ضلع میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت اور علاقے پر طالبان کے قبضے کی تردید کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں