تہران(نیوز ڈیسک) روس آئندہ ہفتے سے ایران میں جوہری توانائی کے 2 ریکٹر تعمیر کرنے کا کام شروع کر دے گا۔ ماسکو اور تہران کے درمیان گذشتہ ہفتے ایران میں 2مزید سول جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کا معاہدہ طے پایا تھا۔ نومبر میں روسی صدر کے دورہ ایران کے موقع پر اس پروجیکٹ کیلئے سرمایہ کے حوالے سے معاملات طے کیے گئے تھے۔ صدر پوٹن نے ایران کو یوریشیئن اقتصادی زون میں شامل کرنےاور فری ٹریڈ معاہدے کے امکانات کا جائزہ لینے کا اعلان بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے بعد ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیاں رفتہ رفتہ اٹھائی جا رہی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں