ماسکو(نیوزڈیسک)سی آئی اے کے سابق اہلکار انسداد دہشتگردی کے ماہر فلپ جرالڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی کی جانب سے روسی ایس یو 24 طیارے کو جان بوجھ کے مار گرایا گیا تھا۔فلپ جرالڈی نےروسی میڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوئی مقامی ترک کمانڈر روسی بمبار طیارے کو مار گرانے کا حکم نہیں دے سکتا تھایہ حکم اعلی حکام یعنی خود ترک صدر اردوگان نے دیا تھا اور یہ اقدام سوج سمجھ کے کیا گیا تھا۔ترک صدر نیٹو کو یقین دلانا چاہتے تھے کہ روسی طیارے نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی تاکہ نیٹو شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف ان کی پالیسی کی حمایت کرے۔ تاہم ظاہر ہے نیٹو نے ایسا نہیں کیا۔ ممکن ہے کہ اردوگان کو اپنے اس اقدام پر افسوس ہو رہا ہو۔فلپ جرالڈی نے خیال ظاہر کیا کہ ترکی داعش کو شکست نہیں دینا چاہتا بلکہ اس کا اصل مقصد کرد ریاست کے قیام کو روکنا ہے۔