جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پاک بحریہ نے ایک اورعالمی اعزاز حاصل کرلیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاک بحریہ نے ساتویں مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ سنبھال لی ۔ ٹاسک فورس کی کمانڈ کوبحرین میں ہونے والی ایک پُروقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کے حوالے کیا گیا۔تقریب میںترکش بحریہ کے ریئر ایڈمرل اہان بے (AYHAN BAY)نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈورزاہد الیاس کے سپرد کی۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل کیون ڈونگن (Kevin Donegan) تبدیلی کمانڈ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی زیر نگرانی صومالیہ کے ساحل اور قرنِ افریقہ میں اِنسدادِ بحری قزاقی آپریشنز کی ذِمہ دارہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تناظر میں 2009میں بحری قزاقی کے خاتمے کے لئے پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس151-میں شِرکت کی اور تب سے بحری قزاقی سے نمٹنے کے لیے اِس ٹاسک فورس کا ایک اہم حِصہ ہے۔اس سے قبل پاک بحریہ چھ مرتبہ کثیر الملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ کر چکی ہے۔جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کی روک تھام اور انسدادِ قزاقی کے لیے ہمیشہ پر عزم اور پیش پیش رہا ہے پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناتے میری ٹائم سیکورٹی اور خطے کے استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ پاک بحریہ جہازوں کی اپنی سمندری حدود (AOR) میں مستقل موجوودگی خطے میں جہاز رانی کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار کر رہی ہے۔بحرین میںتعینات پاکستانی سفیر ،ترکش سفیر ، عسکری اور سویلین شخصیات سمیت دیگر ممالک کے آفیسرز کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شِرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…