بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیلی بس نذر آتش کرنے کے الزام میں 2 بچوں سمیت 5 فلسطینی گرفتار کرلئے گئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک) اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ اور صہیونی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بیت المقدس کی ’راس العامود‘ کالونی سے5 مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جن میں دو کم عمر فلسطینی لڑکے بھی شامل ہیں۔ ان پر اسرائیل کی ایک بس کو نذر آتش کرنے اور یہودی فوجیوں پر پتھراﺅ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے دو کم عمر لڑکوں سمیت 5 فلسطینی نوجوانوں نے دوران حراست اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 17 ستمبر کو ’ایگڈ‘ نامی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس کو پٹرول بم پھینک کر آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں بس جل کرخاکستر ہوگئی تھی۔ دوسری جانب فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے چند ہفتے قبل بیت المقدس سے دو سگے بھائیوں 18 سالہ اسلام اور 22 سالہ حمزہ، 22 سالہ نادر نصار اور 17 سالہ معتز سیوری جب کہ ایک پانچویں نوجوان کو حراست میں لے لیا تھا۔ حراست میں لئے گئے معتز کے والد نیفین سیوری نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو 19 اکتوبر کو اسرائیلی فوجیوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔ اسیر کی والدہ نے بتایا کہ اس کے بیٹے کے سرمیں بندوق کے بٹ مارے گئے جس کے نتیجے میں اس کے سرمیں بھی گہرا زخم آگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…