بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

فوجی اتحاد کی تشکیل کا مقصد دہشتگردی کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہے،سعودی عرب

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیو زڈیسک)سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف تشکیل دیے گئے اسلامی ممالک کے اتحاد کے مقاصد کے بارے میں کہا ہے کہ یہ اتحاد دہشت گردی کے نظریاتی اور عسکری محاذوں پر پوری قوت سے جنگ لڑے گا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض کابینہ کے اجلاس کے دوران اسلامی ممالک کے عسکری اتحاد کے جملہ مقاصد کے ساتھ ساتھ اس کے تمام متعلقہ پہلوو¿ں پر غور کیا گیا۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے تشکیل پائے مسلم دنیا کے اتحاد کو عالمی برادری کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔اجلاس کے بعد پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ممالک کے اتحاد کی تشکیل کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہے۔ ریاض کی قیادت میں مسلم دنیا دہشت گردی کے خلاف عسکری محاذ کے ساتھ ابلاغی اور فکری محاذوں پر بھی پوری جنگ لڑے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی دنیا کا عسکری اتحاد ان ممالک پر مشتمل ہے جو پہلے ہی دہشت گردی کے ناسور سے لڑ رہے ہیں۔ ان ممالک کو باہم متحد کرکے دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے کی جانے والی مساعی کو موثر اورنتیجہ خیز بنانا اور اس باب میں قوت کو مجتمع کر کے اس کے مقاصد کے حصول کی راہ ہموار کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسلامی دنیا اس وقت مختلف ناموں اور مذہبی نظریات کے حامل مسلح دہشت گرد گروپوں، شر و فساد پیدا کرنے والے عناصر اور امن استحکام کے دشمنوں میں گھری ہوئی ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ان تمام شکلوں کو ختم کرنا مسلم دنیا کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔بیان میں سعودی حکومت نے نائیجیریا کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ برادر ملک نائیجیریا میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں اسی طرح قابل مذمت ہی جیسے دنیا کے کسی دوسرے ملک میں ناقابل قبول ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیرثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عادل الطریفی نے کہا کہ شاہ سلمان کی زیرصدارت اجلاس میں علاقائی اور عالمی امور، یمن، شام اور خطے کے دوسرے سلگتے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں شام کے بحران کے حل کے لیے سیاسی محاذوں پر مساعی موثر بنانے اور شام کا بحران پہلے جنیوا معاہدے کے تحت طے پائے طریقہ کار کے مطابق حل
کرنے پر زور دیا گیا۔بیان میں سعودی عرب کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ بیان میں ریاض حکومت نے یمن میں فریقین پر زور دیا کہ وہ جنیوا میں جاری امن مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے جنگ بندی کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…