بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں اصلاح پسند مصنف کو چار سال قید کی سزا

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے اصلاح پسند مصنف زھیر کتبی کو چار سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔زھیر کتبی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کے موکل کی دو سال کی سزا کو معطل کر دیا گیا ہے تاہم ان پر 15 سال لکھنے، پانچ سال تک بیرونِ ملک سفر کرنے کی پابندی کے علاوہ 26,600 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔زھیر کتبی کو قصور وار ٹھہرانے کے لیے جو الزامات عائد کیے ہیں وہ ابھی واضح نہیں ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ زھیر کتبی نے ٹی وی پر کہا تھا کہ سعودی عرب میں آئینی بادشاہت ہونے چاہیے کے بعد جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں 62 سالہ زھیر کتبی کو جیل بھجوانے کا یہ تازہ واقعہ ہے اس سے پہلے انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں، اصلاح پسندوں، صحافیوں اور مخالفین کو بھی جیل بھیجا جا چکا ہے۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ زھیر کتبی کو سعودی عرب میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے اور جیل کے حالات پر تنقید کرنے پر سنہ 1990 کی دہائی کے بعد سے کم سے کم تین بار جیل کی سزا اور جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔اطلاعات کے مطابق زھیر کتبی کو میبنہ طور پر تحریری، نشریاتی میڈیا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوامی مسائل پر بات چیت کرنے سے باز رکھنے کے لیے ایک عہد نامے پر دستخط کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ زھیر کتبی نے 22 جون کو ایک سیٹلائیٹ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب میں مذہبی اور سیاسی جبر کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کے علاوہ سعودی عرب کو ایک آئینی بادشاہت میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔زھیر کتبی کے اس تبصرے کو سوشل میڈیا پر بڑی توجہ حاصل ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے انھیں مکہ شہر سے 15 جولائی کو گرفتار کر لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…