بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ملائیشین وزیر دفاع نے پاکستان کو بری خبر سنا دی

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر دفاع نے پاکستان سے جے ایف تھنڈر خریدنے کی رپورٹوں کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشین وزارت دفاع کا پاکستان سے لڑاکا طیارے جے ایف تھنڈر خریدنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ ملکی اوربین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹس میں کہا گیا کہ ملائیشیا پاکستان سے لڑاکا طیارے جوائنٹ فائٹر 17 (جے ایف 17) خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم وزارت دفاع کی پاکستان کے تھنڈر خریدنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں۔ ’دی ملائیشین انسائیڈر‘‘ The Malaysian Insiderکے مطابق ملائیشین وزیر دفاع داتک سیری حشام الدین حسین نے کہا کہ ’’میں نے یہ پہلے کبھی نہیں سنا، میں پہلی بار اس کے متعلق سنا ہے۔ہمارا اسے خریدنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ ملائیشیا کے وزیردفاع نے یہ بیان پارلیمنٹ لابی میں ہائی کمشنر کے بیان کے متعلق پوچھے گئے سوال میں دیا کہ ملائیشیا پاکستان سے لڑاکا طیارے خریدنے پر کوئی غور نہیں کر رہا۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ ملائیشیا نے پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر حسر الثانی نے سرکاری خبر رساں ادارے سے انٹرویو میں کہا تھاکہ ان کا ملک جے ایف 17طیارے کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف 17یارہ دفاعی شعبے میں پاکستان کی ایک بہترین پیداوار ہے اور ملائیشیا کی حکومت اس طیارے کی خریداری اور ان کی تعداد پر جلد فیصلہ کرے گی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کب تک یہ فیصلہ متوقع ہے۔ رواں ماہ مصر نے بھی ان طیاروں کی خریداری میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔گزشتہ ماہ برطانوی خبررساں ادارے نے کہا تھا کہ دبئی ائیر شو میں ان طیاروں کا ایک سودا طے پا گیا ہے مگر خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔جے ایف تھنڈر کے ممکنہ خریداروں میں سری لنکا اور میانمار کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…