بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں شادی کے خواہش مند تارکین وطن کیلئے خوشخبری

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں شادی کے خواہش مند تارکین وطن کو اب نکاح کے لئے عدالتوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں کیونکہ وزارت انصاف نے خصوصی نکاح خواں [ماذون] مقرر کر رہی ہے جو گھر جا کر شادی رجسٹر کرنے کے مجاز ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو وزارت انصاف نے ایک بیان میں کہاکہ اس فیصلے کے بعد تارکین وطن کی شادی کے لئے عدالتی طریقہ کار منسوخ ہو جائے گا جس سے ان کی مشکلات میں کمی اور عدالت کا وقت بچے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نکاح کی کارروائی پہلے بھی وزارت انصاف کے دائرہ کار میں نہیں آتی تھی۔یہ فیصلہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی شادیوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ دارلحکومت ریاض میں گذشتہ برس تارکین وطن کی 1044 شادیاں رجسٹر ہوئیں۔ یہ تعداد شہر میں اسی مدت کے دوران رجسٹر ہونے والی شادیوں کی 4?7 فیصد بنتی ہے۔ اس کے بعد الاحساءشہر میں 267 جبکہ جازان میں 242 شادیاں رجسٹر ہوئیں۔سعودی وزیر انصاف ولید السمانی نے تارکین وطن کی شادیوں کا قانونی عمل پورا کرنے میں نکاح خوان کے کردار کے حوالے سے قوانین میں ضروری تبدیلی کا حکم جاری کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…