برسلز(نیوز ڈیسک)داعش نے دس ہزار سے زائد شامی وعراقی پاسپورٹس چوری کرلیے جس کے بعد یورپی حکام ان تقریبا دس ہزار شامی اور عراقی پاسپورٹس کی تلاش میں ہیں، جنہیں دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجوں نے چوری کر لیا تھا۔ حکام کو خدشہ ہے کہ دہشت گرد اِن پاسپورٹس کی مدد سے یورپ تک پہنچ سکتے ہیں۔جرمن اخبار کے مطابق گزشتہ برس شام اور عراق میں کئی علاقوں پر قبضہ کرتے ہوئے داعش کے شدت پسندوں نے اِن ملکوں کے تقریبا دس ہزار نئے، قابل استعمال پاسپورٹس اپنے قبضے میں لے لیے تھے۔اخبار کے مطابق اس گروپ کی جانب سے رقوم جمع کرنے کے لیے اِن شناختی و سفری دستاویزات کی فروخت کی گئی۔ بلیک مارکیٹ میں ایسے پاسپورٹس قریب ڈیڑھ ہزار فی عدد کے حساب سے بکتے رہے ہیں۔ انٹیلیجنس حکام کو خدشہ ہے کہ دہشت گرد یورپ پہنچنے کے لیے ان دستاویزات کو استعمال کر سکتے ہیں۔