ماسکو (نیوز ڈیسک) کرپشن سے ستائے عوام ویسے تو غم و غصہ کی تصویر ہوتے ہیں مگر روس میں معاملہ الٹ ہی نکلا، روسی دارالحکومت ماسکو کے مشرق میں واقع شہر بارناول میں میئر کا انتخاب اگلے ہفتے ہو گا۔ جس کیلئے شہریوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ روسی شہریوں نے اس بار ایک بلی کو سیاست کے میدان میں اتارا ہے۔ انہیں توقع ہے کہ شیر کی خالہ گھر کے چوہوں کی طرح سیاسی چوروں کا بھی صفایا کر سکے گی۔ روسی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر دیگر 6امیدواروں کے مقابلے میں بلی کو زیادہ پسند کیا جا رہاہے۔