اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سلون شیلوم خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سلون شیلوم پر کئی خواتین کی جانب سے انہیں جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے، اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے ان الزامات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس کے بعد سلون شیلوم اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔سلون شیلوم کا کہنا ہے کہ ان پر عائد تمام الزامات بے بنیاد ہیں تاہم انہوں نے وزارتوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ اپنے گھر والوں کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران اسرائیل کی کئی اہم شخصیات کو ان الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2011 میں تو اسرائیل کے سابق صدر موشی کیٹسو کو زیادتی کے الزام میں 7 سال قید بھی سنائی گئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں