کابل (نیوز ڈیسک)افغان صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتہاپسندوں نے ضلع سنگین میں پولیس ہیڈ کواٹر پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ ضلع کے دیگر حصوں میں لڑائی جاری ہے۔ اس سے قبل ہلمند صوبے کے نائب گورنر نے فیس بک کے ذریعے ملک کے صدر اشرف غنی سے صوبہ ہلمند میں طالبان کے ساتھ جاری لڑائی میں مدد مانگی تھی۔ سماجی رابطوں کی سائٹ فیس بک پر محمد جان رسول یار نے صدر غنی کو اپنے پیغام میں لکھا کہ گزشتہ دو دنوں سے ہلمند میں ہونے والی لڑائی میں 90 فوجی مارے جا چکے ہیں۔ ہلمند دشمن کے قبضے میں آجائے گا اور وہ قندوز کی طرح نہیں ہے جس کا قبضہ واپس لینے کے لیے ہم نے ائیرپورٹ سے ایک آپریشن کیا تھا۔ محمد جان نے صدر غنی کو متنبہ کیا تھا کہ صوبے پر طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ صدر غنی کا عملہ ان کو درست اطلات فراہم نہیں کر رہا ہے –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں