بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

افغان طالبان اور داعش میں ٹھن گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (نیوزڈیسک) افغان طالبان اور داعش کے درمیان اختلافات بڑھنے لگے۔ اپنی اہمیت کم ہوتی دیکھ کر افغان طالبان نے ایک ایسا خصوصی جنگجو دستہ تشکیل دے دیا ہے جو صرف داعش کے خلاف کارروائیاں کرے گا۔اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے رواں سال اکتوبر میں ایک ہزار جنگجوو¿ں پر مشتمل ایک دستہ تشکیل دیا تھا جو جدید ہتھیاروں سے لیس اور انہیں عام طالبان سے زیادہ تربیت دی گئی ہے۔ اس دستے کا واحد مقصد داعش کے وجود کو ختم کرنا ہے۔دونوں تنظیموں کے درمیان کشیدگی کا آغاز رواں سال جنوری میں ہوا تھا جب داعش نے افغانستان کے علاقے خراسان میں اپنی شاخ کے قیام کا اعلان کیا اور ملا عمر کی بالادستی کو چیلنج کرتے ہوئے افغان طالبان پر پاکستان کے مفادات کو فروغ دینے کے الزامات بھی لگائے۔ماہرین کے مطابق جب تک علاقائی ریاستیں قیام امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عمل نہیں کریں گی خطے کا مستقبل ہیبت ناک ہوتا جائے گا اور موجودہ صورت حال میں عدم استحکام میں اضافہ لازم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…