منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

فرانس جانے والے طیارے میں پراسرار سرگرمیاں،کینیامیں اتارلیاگیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوزڈیسک)فرانس جانے والے طیارے میں پراسرار سرگرمیاں،کینیامیں اتارلیاگیا،موریشیئس کے جزیرے سے فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی جانب سفر کرنے والے ایئر فرانس کے ایک طیارے میں ایک مشتبہ پیکٹ ملنے کی وجہ سے اسے ہنگامی حالت میں کینیا میں اتارا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارے کے باتھ روم میں مشتبہ پیکٹ ملنے پر بوئنگ 777 نامی طیارے کے پائلٹوں نے ممباسا شہر کے ہوائی اڈے ’موئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ پر طیارے کو اتارنے کی درخواست کی تھی۔پولیس کے ترجمان چارلز اوینو نے کہا کہ طیارے اور اس میں موجود مسافروں کو باحفاظت اتار لیا گیا ہے اور یہ کہ متعلقہ ماہرین مشتبہ پیکٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔چارلز اوینو نے بتایا کہ طیارے میں چار سو 59 مسافروں کے ساتھ 14 عملے کے ارکان موجود تھے اور یہ کہ طیارے نے موریشیئس سے اپنی پرواز رات کے ایک بجے شروع کی تھی۔کینیائی حکام کا کہنا ہے کہ وہ کئی مسافروں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کینیا کے ہوائی اڈے کے حکام نے کہا کہ ’موئی ایئر پورٹ پر پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے کیونکہ مشتبہ پیکٹ کو ہٹانے کے دوران ہوائی اڈے سے لوگوں کو نکالا گیا تھا۔طیارہ براہ راست پیرس میں واقع ’چارلز ڈی گول‘ کے ہوائی اڈے کی جانب سفر کر رہا تھا۔طیارے میں موجود ایک شخص بینوا لوچینی نے کہا کہ واقعے کے دوران مسافر پرسکون رہے اور عملے نے انھیں بتایا کہ طیارے میں ایک تکنیکی خرابی ہے جس کی وجہ سے اسے واپس موڑا جا رہا ہے۔بینوا نے مزید کہا کہ ’جہاز بہت آہستہ آہستہ اپنی بلندی کم کر رہا تھا جس کی وجہ سے ہمیں احساس ہوا کہ غالباً کچھ خرابی ہوئی ہے لیکن ایئر فرانس کا عملہ بہت زبر دست تھا، انھوں نے سب کو بہت پر سکون اور خاموش رکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…