اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

داعش نے خطرے کی گھنٹی بجادی،افغانستان کے ساتھ پاکستان بھی بڑی پریشانی کا شکار

datetime 20  دسمبر‬‮  2015 |

کابل(نیوزڈیسک)داعش نے خطرے کی گھنٹی بجادی،افغانستان کے ساتھ پاکستان بھی بڑی پریشانی کا شکار،افغانستان اور پاکستان کے بیروزگار نوجوان اور انتہا پسند حلقوں کے نوجوان داعش میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔داعش نے افغانستان میں اپنے ظلم و بربریت کے سلسلے کی شروعات کر دی ہے، اِس بربریت سے گھبرا کر کئی افغان خاندان جلال آباد سے مہاجرت کر کے کیمپوں میں منتقل ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں نیٹو افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے بتایاہے کہ افغانستان میں یہ جہادی تنظیم خراسان کے نام سے صوبہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ اِس علاقے کے ایک قدیمی صوبے کا احیاءکیا جا سکے۔ اِس وقت ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو ننگر ہار کے چار اضلاع آچین، نزیان، باٹی کوٹ اور اسپن گار میں تقریباً مکمل کنٹرول حاصل ہو چکا ہے۔ امریکی جنرل کیمبل کے مطابق جہادی تنظیم افغان صوبے ننگر ہار کو اپنا گڑھ بنانے کی کوشش میں دکھائی دیتی ہے۔شام اور عراق کے انداز میں افغانستان میں قدم جماتی ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے اپنا ایک ریڈیو بھی قائم کر لیا ہے اور اِس پر جہادی روزانہ ایک گھنٹے کی نشریات پیش کرتے ہیں۔ اِس کوشش سے وہ نوجوان افغانوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اِس ریڈیو کا نام ’ریڈیو خلافت‘ رکھا گیا ہے۔ ایسا خیال کیا گیا ہے کہ جس انداز میں افغانستان میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، وہ نوجوانوں میں مایوسی کا سبب بن رہی ہے اور اِس لاچارگی کے وقت میں وہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی چھتری تلے پناہ لے سکتے ہیں۔ افغانستان میں بیروزگاری کی شرح چوبیس فیصد سے زائد ہے۔کہ داعش کے وفادار اب اپنے قدم مضبوطی سے جمانے کی جدو جہد میں ہیں اور اپنے قبضے میں مزید علاقہ لا کر عراق اور شام میں قائم خود ساختہ خلافت کو وسعت دینے کی کوشش میں ہیں



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…