منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں دھرنے کے بعد ”کپتان“ نے بھارت میں بھی کمال کردیا،کئی دیوانے سامنے آگئے

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ّ(نیوزڈیسک) بھارت میں ہونے والی امن کانفرنس میں عمران خان نے مسکراہٹیں بکھیر دیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کا ماحول خوشگوار ہو گیا، کانفرنس کے دوران عمران خان اور سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، عمران خان نے اینکرز کے چبھتے سوالوں کادلچسپ انداز میں برجستہ جواب دیا، سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو نے کہا کہ میں خود عمران خان کا دیوانہ تھا اور ہندوستان کی ساری لڑکیاں عمران کی دیوانی تھیں۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہونے والی امن کانفرنس میں عمران خان نے شرکت کی۔ وہاں پر صحافیوں نے عمران خان سے چبھتے ہوئے سوال بھی کئے جن کا انہوں نے بڑے ٹھنڈے لہجے میں جواب دیا۔ ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کپل دیو سے متاثر ہو کر ورلڈ کپ جیتا جس کے جواب میں عمران خان کی بجائے کپل دیو نے جواب دیا کہ آپ عمران کو چھوڑیں میں تو خود عمران خان کا دیوانہ تھا، میں رات رات بھر عمران خان کی طرح کا ہیئر سٹائل بنانے میں لگا رہتا تھا۔ کپل دیو نے بتایا کہ ہندوستان کی ساری لڑکیاں ہماری جگہ عمران خان کی دیوانی تھیں، ہماری طرف کوئی دیکھتی بھی نہیں تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…