پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی حملے میں وزیرمالیات ہلاک ،حقیقت جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)عراق میں امریکا کے فضائی حملے میں داعش کے وزیر مالیات سمیت تین اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ رمادی شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے عراقی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔امریکی فوج کے ترجمان کرنل ،Steve Warren، نے عراق کے دارالحکومت بغداد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ گزشتہ ماہ اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں داعش کے وزیر مالیات ابو صالح اور اس کے دو معاونین ہلاک ہو گئے۔معاونین کے نام ابو مریم اور ابو وقام ال تیونس ہیں۔ یہ دونوں دہشت گرد داعش کے بھتہ خور نیٹ ورک کے مرکزی رہنما تھے اور تنظیم کے لیے رقم جمع کرتے تھے۔ ترجمان کے مطابق ان تینوں رہنماوں کی ہلاکت سے داعش کا مالیاتی انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا۔ادھر عراق میں داعش کے خلاف اتحادی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں۔ اٹلی کے ایک جریدے نے اطالوی فضائیہ کی عراق میں ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کردی۔ جس میں داعش کے ٹھکانوں اور اسلحہ لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ میگزین کے مطابق یہ حملے پانچ سے آٹھ اکتوبر کے درمیان کیے گئے۔ا±دھر عراق کے شہر رمادی سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے عراقی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے شہر کے اہم علاقے التمیم کے بعد صوبہ انبار کے آپریشز کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…