پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی عمران خان ملاقات ،بھارتی میڈیانے تعریفوں کے پل باندھ دیے

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ’چیئرمین کی درخواست‘ پر جمعہ کی شام عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوئی ہے۔ٹوئٹر پیغام میں وکاس سوراپ نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر نریندر مودی نے دہلی میں ان سے ملاقات کی۔بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔دونوں رہنماو¿ں نے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ ان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر چیمہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔عمر چیمہ نے کہا کہ عمران خان جو انڈیا ٹوڈے کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت میں ہیں انھوں نے جمعہ کے روز نریندر مودی سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے اس ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں۔ اس کانفرنس کا انعقاد انڈیا ٹوڈے کی جانب سے کیا جارہا ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری شیریں مزاری نے ایک ٹویٹ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات کے بارے میں بتایا تھا۔یاد رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل عمران خان نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب کو تنقید کا نشانہ اس وقت بنایا تھا جب یہ خبریں منظر عام پر آئیں کہ دونوں رہنماو¿ں نے کھٹمنڈو میں خفیہ میٹنگ کی تھی۔یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب چند روز قبل ہی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کی۔ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان اور مشیر برائے خارجہ امور سے ملاقاتیں بھی کیں اور مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…