ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)کینیڈین وزیر اعظم نے آتے ہی اپنی عوام سمیت سب کے دل جیت لیے ہیں لیکن گذشتہ روز کینیڈین وزیر اعظم نے شامی مہاجرین کا بذاتٍ خود استقبال کر کے اپنی مقبولیت میں مزید اضافہ کر لیا ہے جس پر انہیں سراہا بھی جا رہا ہے . تفصیلات کے مطابق 163 شامی پناہ گزینوں کو لے کر ایک طیارہ گذشتہ روز کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچا جہاں کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو شامی پناہ گزینوں کے استقبال اور انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے پہلے ہی سے موجود تھے . کینڈین وزیر اعظم کے اس اقدام کو خاصا سراہا گیا . کینیڈین وزیر اعظم کی شامی پناہ گزینوں کے استقبال کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہیں. کینیڈا کی حکومت نے 10ہزار مہاجرین کو پناہ دینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے.