منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سعودی مفتی اعظم نے خراج تحسین پیش کردیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے مملکت کی سرحدوں کا دفاع کرنے والے فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحدوں پر تعینات فوجی نہ صرف علاقائی حدود بلکہ دین اور ا±مہ کا بھی تحفظ کررہے ہیں اور وہ اللہ کے لیے لڑرہے ہیں۔ انھوں نے یہ بیان شاہ سعود میڈیکل سٹی (کے ایس ایم سی) کے زیراہتمام فوجیوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم کے موقع پر دیا ہے۔یہ مہم سعودی عرب کے سینئر علماءکی نظامت عامہ(جنرل سیکریٹریٹ) کے تعاون سے چلائی گئی تھی اور اس کا سلوگن ”بہادر فوجیوں ہم آپ کے ساتھ ہیں”تھا۔ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے پیغام میں فوجیوں کو نصیحت کی ہے کہ ”وہ اللہ کا خوف اختیار کریں کیونکہ وہ اللہ کے لیے لڑرہے ہیں”۔ سعودی شاہی دیوان کے مشیر اور علماءکی اعلیٰ کونسل کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل مطلک نے اپنے بیان میں فوجیوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ”سرحدی علاقوں میں آپ اس دنیا سے بہتر ہیں، جس میں ہم رہ رہے ہیں”۔ علماءکونسل کے ایک اور رکن ڈاکٹر فہد المجید نے خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم چلانے پر شاہ سعود میڈیکل سٹی کی کوششوں کو سراہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس مہم کے دو پیغام ہیں۔ایک پورے ملک اور اس کے شہریوں کے لیے ہے کہ خون کے عطیے کی کیا اہمیت ہے۔دوسرا پیغام فوجیوں کے لیے ہے کہ ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ کے ایس ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ہیثم الفلاح نے کہا کہ خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم قومی ذمے داری کے طور پر چلائی گئی ہے کیونکہ یہ ان فوجیوں کے لیے تھی جو ہمارے آرام اور تحفظ کے لیے اپنے فرائض جان فشانی سے انجام دے رہے ہیں۔انھوں نے اس مہم کے لیے تعاون پر علماء کونسل کے جنرل سیکریٹریٹ کا شکریہ ادا کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…