پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی نے روس کا خطرناک منصوبہ بے نقاب کردیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی کے وزیراعظم احمد داﺅداوغلو نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوج شمالی شام کے سنی اکثریتی شہر اللاذقیہ میں اہل سنت مسلک کی آبادی کی نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ روسی فوج جن علاقوں میں آپریشن کی آڑ میں کارروائیاں کر رہی ہے وہاں پر ترکمان اور سنی مسلمان مقیم ہیں۔ شامی حکومت روسی فوج کی مدد سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اللاذقیہ سے سنیوں اور ترکمانوں کو نکال باہرکرنا چاہتی ہے تاکہ للاذقیہ میں روسی اور شامی فوجوں کا محفوظ مرکز بنانے میں مدد لی جاسکے۔عرب ٹی وی سے اپنے ایک انٹرویو میں ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روسی فوج نے اب تک شام میں جتنے بھی حملے کیے ہیں ان کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ”داعش“ زیادہ مضبوط ہوئی ہے، روسی فوج شمالی شام کے اللاذقیہ شہر میں ترکمان اور سنی ا?بادی کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ چونکہ ترکمان اور سنی آبادی شامی حکومت کی حمایت نہیں کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں طرطوس اور اللاذقیہ میں نسل کشی کا سامنا ہے۔روس کا جنگی جہاز مار گرائے جانے کے بعد ماسکو اورانقرہ میں پیدا ہونے والے تنازع کے حوالے سے ترک وزیراعظم نے کہا کہ ہم دو طرف کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، رابطے اور ہم ا?ہنگی کے بغیر کوئی بھی کارروائی حادثے کا موجب بن سکتی ہے۔ شمالی عراق میں ترک فوج اس لیے داخل کی کہ وہاں پرداعش مضبوط ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ ترک فوجوں کی عراق میں مداخلت جارحیت نہیں بلکہ بغداد کے ساتھ تعاون ہی کی ایک شکل ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…