پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس نے جوکہاوہ کردکھایا،ترکی کوبڑاخطرہ

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے جوکہاوہ کردکھایا،ترکی کوبڑاخطرہ . جنگی طیارہ گرانے پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکی کو ”اپنے کیے پر بار بار پچھتانے“کی دھمکی تو دی تھی مگر وقت کے ساتھ ساتھ ثابت ہوتا جا رہا ہے کہ وہ اپنی دھمکی پر عملدرآمد کرنے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں اور دنیا کو تیسری عالمی جنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ روس اور ترکی کے کشیدہ تعلقات کے حوالے سے انتہائی بری خبر ہے کہ روس نے ترکی کے گر گھیرا ڈال لیا ہے اور اس کے چاروں اطراف اپنی افواج تعینات کر دی ہیں، جس سے دنیا واقعی تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔ترک اخبار ”حریت ڈیلی“ کی رپورٹ کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے آرمینیا میں واقع اپنی ایئربیس پر 14ہیلی کاپٹر بھیج دیئے ہیں جن میں سے 6لڑاکا ایم آئی 24ہیلی کاپٹر ہیں جبکہ باقی 8مال برداری کے لیے استعمال ہونے والے ایم آئی 8ہیں۔اس کے علاوہ روس نے روستوف اون ڈون(Rostov-on-Don)نامی جنگی آبدوز بھی بحر روم میں واقع اپنی نیول بیس پر روانہ کر دی ہے، یہ آبدوز کروز میزائلوں سے بھی لیس ہے۔ شام اور عراق میں روسی افواج پہلے ہی سے موجود ہیں اور روس نے شام کے شہر حمیمم میں واقع اپنی ایئربیس پر بھی فوجیوں اور لڑاکا طیاروں کی تعداد بڑھا دی ہے، اب یہاں 55روسی جنگی طیارے تعینات کر دیئے گئے ہیں جن میں ایس یو 30فائٹر جیٹ، ایس یو 24، 2یو 25اور ایس یو 34لڑاکا طیارے شامل ہیں۔یہ تمام تر جنگی ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیارے اورمیزائلوں سے لیس آبدوزیں کوئی بھی ملک اپنے دفاع کے لیے استعمال نہیں کرتا بلکہ انہیں جارحیت کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…