پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے خلاف زہراگلنے والااعلی افغان افسرعہدے سے فارغ

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (نیوزڈیسک)پاکستان کے خلاف زہراگلنے والااعلی افغان افسرعہدے سے فارغ .افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے سربراہ رحمت اللہ نبیل صدر اشرف غنی کے ساتھ’پالیسی اختلافات‘ پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔جمعرات کو دیا جانے والا استعفیٰ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب حکومت کو حالیہ مہینوں میں طالبان عسکریت پسندوں کے شمالی شہر قندوز پر قبضے اور قندھار ہوائی اڈے پر دھاوے کی صورت میں شدید دھچکے پہنچے ہیں۔رحمت اللہ نبیل نے میڈیا کو بھجوائے استعفیٰ میں کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے ’کچھ پالیسی معاملات پر نا اتفاقی‘ رہی ہے اور صدر نے ان کا کام کرنے کی اہلیت پر ناقابل قبول قدغن عائد کی تھیں۔سرکاری حکام کے مطابق، صدر نے استعفیٰ منظور کر لیا جبکہ نئی تقرری پر غور بھی ہو چکا۔افغان طلوع نیوز نے این ڈی ایس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نبیل کے نائب مسعود اندرابی کو قائم مقام سربراہ مقرر کیا جا چکا ہے۔این ڈی ایس چیف کے استعفیٰ سے ایک دن قبل اشرف غنی اسلام آباد میں ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر آمادگی کے بعد واپس لوٹے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…