پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شاہ سلمان کا مسلمان دشمنوں کو کراکرا جواب،سب کے دل جیت لئے

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گردی واقعات کی شدےد الفاظ مےں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے دہشت گردی کا کوئی دین اور مذہب نہیں۔ اس لعنت کی سب سے زیادہ مذمت اسلام کرتا ہے۔ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ کر دین حنیف کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عرب خطہ اس وقت نئے چیلنجز کا سامنا کررہا ہے۔غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل کی سربراہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لیے جنیوا وَن اجلاس میں طے پائے نکات قابل عمل ہیں، انہی کی روشنی میں شامی قضیے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔انہوں نے عالمی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ یمن میں امن امان اور ملک کے استحکام کے لیے کوششیں تیز کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شام کی حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے تمام دھڑوں پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شامی اپوزیشن کو ایک ہی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن کو اپنی صفوں میں ہر صورت میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھڑے امن مذاکرات شروع کریں اور بات چیت کے ذریعے اپنے موقف میں یکسانیت پیدا کریں۔خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ ہم ماضی میں بھی شامی اپوزیشن کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔ اپوزیشن کی ذمہ داریاں اب بہت بڑھ چکی ہیں۔ انہیں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ایک فورم پر جمع کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس لیے وہ اس موقع کو غنیمت جانیں اور ملک کے بحران کے حل کے لیے ایک موقف پر متحد ہو جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…