ٹورنٹو (نیوزڈیسک) یورپ اورامریکہ میں”اسلاموفوبیا“ نامی بیماری نے جڑ پکڑ لی،ٹورنٹو میں مسلم خواتین کا انتہائی اقدام،پیرس حملوں کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھ گئی ، آسٹریلیا میں منعقد کئے گئے ایک سروے کےمطابق مسلمان خواتین کو کو غیر مسلموں کے مقابلےتین گنا زیادہ امتیازی سلوک اور مذہبی عدم رواداری کا سامنا ہے۔پیرس حملوں کے بعد مغربی ممالک میں مسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ایک سروے میں 60 فیصد مسلمان خواتین کا کہنا ہے کہ انھیں روزانہ ’اسلاموفوبیا‘ کی کسی نہ کسی قسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھر ٹورنٹو میں مسلم خواتین نے اپنی حفاظت کرنے کے لئے سیلف ڈیفنس کی تربیتی کلاسز لینا شروع کر دی ہیں۔