ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے ایک ایسی حرکت کر دی ہے کہ سعودی حکومت ناراض ہو گئی ہے ۔ سعودی گزٹ ڈاٹ کام کے مطابق بھارت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے لیبر سسٹم ’ای میگریٹ ‘ پر سعودی حکام نے تشویش کا اظہار کر دیا ہے ۔ بھارت کی وزارت برائے اوورسیز انڈین افیئرز نے رواں سال جون میں ’ای میگریٹ ‘سسٹم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ورکرز کے لئے فراڈ جاب آفرز کا سد باب کیا جا سکے ۔ انڈین ورکرز کے حصول کے لئے پہلے ’ای میگریٹ ‘ ویب سائٹ پر ایمپلائرز اور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی ہو گی اور اپنے معاہدے بھی اس ویب سائت پر اپ لوڈ کرنے ہونگے ۔ کونسل آف سعودی چیمبر کے چیئرمین کانٹریکٹر کمیٹی فہد ال حمادی نے بھارت کی نئی شرائط پر تنقید کرتے ہوئے اسے ناجائز قرار دیا ہے ۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے اقدام پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی وزارت محنت سے انڈین ورکرز کےلئے ویزے بند کرنے کا مطالبہ بھی کر دیاہے جس پر جلد فیصلہ متوقع ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































