اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف بھی پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے اور کہاہے کہ دنیابھر میں پاکستان کی ’انٹرسروسزانٹیلی ‘ سب سے زیادہ طاقتور ہے کیونکہ وہ زیادہ ہی گمنام ہیں ، آئی ایس آئی کے علاوہ کے جی بی کا نام آتاہے لیکن اب وہ موجود نہیں۔ نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق راچیف دولت نے کہاکہ را کے پاس تیکنیکی صلاحیتیں نہیں ہیں تاہم تیزی سے اپنائی جارہی ہیں ، دنیا کی دیگر ایجنسیوں کے مقابلے میں راکی حیثیت کے بارے میں سوال کے جواب میں ا±ن کاکہناتھاکہ’ ہم بھی اتنے ہی اچھے ہیں جتناکہ کوئی دوسرا‘۔ا±نہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ ’کشمیر،دی واجپائے ایئرز‘ کے عنوان سے چھپنے والی اپنی کتاب میں ا±نہوں نے کوئی خفیہ بات سامنے نہیں لائی، صرف ان معاملات پر بات کی جو پہلے ہی عوام میں گردش کرتے ہیں۔ اس سے قبل جولائی میں دولت نے اعتراف کیا تھاکہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں بڑے سیاستدانوں اور سیاسی تنظیموں کیساتھ مل کرآئی ایس آئی کا مقابلہ کرنے کیلئے کئی سالوں تک مقبوضہ کشمیر میں آزادی حاصل کرنے والوں اور شدت پسندوں کو پیسے دیتی رہیں۔این ڈی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے دولت کاکہناتھاکہ اس میں کونسی بری بات ہے؟ حیران ہونے یا سکینڈل بنانے والی کوئی بات ہی نہیں ، یہ پوری دنیا میں ہوتاہے۔