اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

رقبے کے لحاظ سے دنیا کے مختصر ترین ممالک پر ایک نظر

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)دنیا کا ہر حکمران چاہتا ہے کہ اس کی پہچان وسیع رقبے کے حامل ملک پر حکومت سے ہو لیکن دنیا میں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جن کا مختصر ترین رقبہ ہی ان کی پہچان بن چکا ہے ۔صفر اعشاریہ چوالیس مربع کلو میٹر رقبے پر پھیلا “ویٹی کن” دنیا کا سب سے مختصر رقبے والا ملک ہے ، ” ویٹی کن” آزاد ملک اٹلی کے شہر روم کی سر زمین پر واقع ہے۔دو مربع کلو میٹر رقبہ رکھنے والا ” مناکو ” رقبے کے لحاظ سے دنیا کی دوسری سب سے چھوٹی ریاست ہے۔ دولت مندوں کی جنت کہلائے جانے والے ملک “مناکو” کا اہم تفریح مقام مونٹی کارلو کسینو ہے۔اکیس مربع کلو میٹر پر رقبے کا ملک “ناورو” جزیرہ جنوبی بحر الکاہل میں ا?سٹریلیا کے مشرق میں واقع دنیا کی تیسری سب سے چھوٹی جمہوریہ ہے۔بحر الکاہل میں آسٹریلیا کے مغرب میں واقع ” تووالو ” جزیرے کا رقبہ چھبیس مربع کلو میٹر ہے جو اسے رقبے کے لحاظ سے دنیا کی چوتھی سب سے چھوٹی آزاد ریاست بناتا ہے۔”سان مارینو” کا رقبہ 61 مربع کلو میٹر ہے جو اسے دنیا کی پانچویں چھوٹی ریاست بناتا ہے ، سان مارینو یورپ کی قدیم ترین جمہوریہ ہے۔چھٹے نمبر پر آنے والے ملک کا نام “مالدیپ” ہے ، تین سو مربع کلو میٹر رقبے والا مالدیپ شفاف نیلگوں پانی اور سفید چمکتی ریت والے ساحلوں کے باعث دنیا بھر میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔”لیخ تن ستائن” کا رقبہ 160 مربع کلو میٹر ہے جو اسے دنیا کا ساتواں چھوٹا ملک بناتا ہے ، یورپ میں بکھرے پہاڑی سلسلے ”کوہ الپس“ میں واقع لیخ تن ستائن بے حد حسین ہے۔”سینٹ کیٹس” اور ناویس کا رقبہ 261 مربع کلو میٹر ہے ، جزائر کیریبین میں واقع یہ ریاست خوب صورت سر سبز ساحل کے باعث دنیا بھر میں سیاحوں کے لیے پرکشش مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔نویں نمبر پر “مالٹا” ہے جس کا رقبہ 316 مربع کلو میٹر ہے ، سات ہزار سال کے تاریخی تسلسل کا امین “مالٹا” بحیرہ روم میں تین جزائر پر مشتمل خوب صورت ملک ہے۔فہرست کا آخری ملک “گریناڈا” ہے جس کا رقبہ 344 مربع کلو میٹر ہے ، مختلف تفریحی اور تاریخی مقامات کے باعث گریناڈا میں سیاحوں کا ہجوم رہتا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…