اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) سیاحت اور روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کے لیے خبر ہے کہ سعودی کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے آئندہ ماہ سے ملک آنے والے تمام غیرملکیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔اس مقصد کے لیے کونسل نے 7انشورنس کمپنیوں کو لائسنس دیئے ہیں جو غیرملکیوں کو ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ دیا کریں گی۔غیر ملکیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ گزشتہ سال 3مارچ کو سعودی عرب کی مجلس شوریٰ(وزراءکونسل) کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس پر اب عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔ تاہم حج و عمرہ کے لیے جانے والے زائرین، سفارت کاروں،غیرملکی سفارتخانوں کے معائنے کے لیے جانے والے افراد، سفارتی امور کے لیے جانے والے بین الاقوامی اداروں کے عہدیداروں اور سعودی ریاست کے مہمانوں کو اس قانون سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ان کے علاوہ سعودی عرب جانے والے ہر شخص کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ آئندہ ماہ سے لازمی ہو گا۔واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق سالانہ 16لاکھ سے زائد غیرملکی سیاحت اور روزگارکے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ان میں ایک واضح تعداد ان افراد کے اہلخانہ کی ہوتی ہے جو پہلے سے روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…