انقرہ (نیوز ڈیسک) ترک فضائیہ نے سرحدی خلاف ورزی پر روس کا جنگی طیارہ مار گرایا تاہم اس میں سوار دونوں پائلٹوں نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ محفوظ رہے۔ ترک ٹی وی کے مطابق روسی طیارہ ایس یو 24 شام کے علاقے میں ترک ترحد کے قریب گرایا گیا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیارے کو سرحدی خلاف ورزی پر گرایا گیا اور ایسا کرنے سے قبل وارننگ بھی جاری کی گئی۔طیارے کے دونوں پائلٹوں نے ترک فضائی کارروائی سے پہلے پیراشوٹ سے چھلانگ لگائی۔روس نے اپنا طیارہ مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ایس یو 24 طیارے کو ترک فضائیہ کے ایف 16 طیارے نے کارروائی کا نشانہ بنایا۔