نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں سکول اور کالجوں کے بعد اب مندروں میں بھی ’ڈریس کوڈ‘ کا نفاذ عمل میں آنے لگا ہے۔وارانسی یا بنارس کے مشہور کاشی وشووناتھ مندر کی انتظامیہ نے غیر ملکی زائرین کے لیے مخصوص لباس پہننے کی ہدایات جاری کی ہیں۔بی بی سی کے ساتھ بات چیت کے دوران کاشی وشوناتھ مندر کی ایگزیکٹیو آفیسر پی این دویدی نے کہا کہ ’یہ قوانین سنیچر سے ہی نافذ کر دیے گئے۔‘دویدی کے مطابق عقیدت مند زائرین کی شکایات کے بعد ہی نئے ضابطے نافذ کیے گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ غیر ملکی مردوں اور خواتین کے لیے دھوتی اور ساڑھی کا انتظام کیا گیا ہے جو مندر کے احاطے میں موجود کاؤنٹر پر دستیاب ہوں گے۔انتظامیہ کے مطابق نئے ’ڈریس کوڈ‘ سے مندر میں آنے والے تمام زائرین کے پاؤں مکمل طور ڈھکے ہوں گے اور اسے پہننے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔تاہم انھوں نے کہا کہ یہ شرائط بھارت کے شہریوں پر نافذالعمل نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی باشندے پہلے سے ہی پورے بدن کو ڈھکنے والے کپڑوں میں مندر آتے ہیں۔کاشی وشوناتھ مندر کی انتظامیہ کے اس فیصلے پر حیرت انگیز طور پر غیر ملکی سیاح ناراض نہیں ہیں بلکہ اس کے برعکس وہ پرجوش اور خوش نظر آ رہے ہیں۔پولینڈ کی سیاح روسا کہتی ہیں: ’مجھے اس کے لیے ساڑھی پہننا قبول ہے۔ بھارتی خواتین کا ساڑھی پہن کر مندر جانا یقینی طور پر قابل احترام عمل ہے. میں بہت خوش ہوں کہ مجھے ساڑھی پہننے کا موقع ملے گا۔‘وہیں سویڈن کے ڈیوڈ کو بھی اس ڈریس کوڈ سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ ان کے مطابق ’یہ عزت و احترام ظاہر کرنے کا طریقہ ہے۔‘جبکہ ٹوئٹر پر بعض لوگ مندر میں داخلے کے لیے کسی قسم کے ڈریس کوڈ کے خلاف نظر آئے۔کاشی وشوناتھ مندر میں تقریبا 50 ہزار افراد روزانہ زیارت کے لیے پہنچتے ہیں جن میں بیرون ملک کے سیاحوں کی بھی قابل ذکر تعداد ہوتی ہے۔
’مندر میں جانا ہے تو ساڑھی پہننا ہوگی‘بھارت کے مندروں میں بھی ’ڈریس کوڈ‘ کا نفاذ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار
-
چار کمسن بچے کار میں پھنس جانے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق



















































