جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ان پڑھ تارکین وطن ،ہسپانوی شہریت حاصل نہیں کر پائیں گے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک) ان پڑھ تارکین وطن ،ہسپانوی شہریت حاصل نہیں کر پائیں گے۔ ال پریودیکو اخبار میں تارکین وطن کو سامنا کرنے والے ایک ٹیسٹ سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ جس میں سپین کی شہریت کے حصول کے ان خواہشمندوں کی مشکلات کا پیش نظر رکھا گیا ہے۔ جو کہ ان پڑھ ہیں۔ اس حوالہ سے اخبار لکھتا ہے کہ، اگرچہ یہ لوگ تعداد میں ممکن ہیکہ، بہت کم ہوں۔ لیکن ہیں۔ تو ان افراد کی مشکل کا حل نکالا جانا چاہئے۔ اس حوالہ سے بارسلونا کی بار کونسل کے کمیشن برائے تارکین وطن کے ترجمان انتونیو سیگورا کا کہنا ہیکہ، بالکل یہ ایک مشکل موجود ہیکہ، شہریت کے حصول کے خواہشمند ان پڑھ تارکین وطن کا کیا کیا جائے۔ ہمیں اس حوالہ سے وکیلوں کی جانب سے مختلف فون کالز وصول ہو رہی ہیں۔ جن میں اس مسئلہ کا حل نکالنے کیلئے حکومت سے بات چیت کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ انتونیو کے مطابق قانون میں ان پڑھ افراد کیلئے کسی بھی قسم کے متبادل حل کا رستہ نہیں دیا گیا۔ اور نہ ہی کہا گیا ہیکہ، ان پڑھ افراد کن کاغذات کی بنیاد پر اپنی شہریت حاصل کرسکتی ہیں۔ فاو¿نڈیشن سروی سولیداریو کی وکیل ماریا میینا کے مطابق، کسی شخص کے ہسپانوی معاشرہ میں ادغام سے متعلق اس سے ایک سوال میں جانچا جا سکتا ہے۔ نئے قانون کے بعد ان پڑھ افراد کیلئے پیدا ہونے والی مشکل کا بہترین حل مینا کے مطابق ایک مینول کی طباعت ہے، جس کے بعد امتحان دینے والے افراد باآسانی امتحان دے پائیں گے۔ اور امتحان دینے والے سے سوالات کا معیار مزید واضح اور سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے۔ البتہ ایک بات پر تمام لوگ متفق نظر آ رہے ہیں۔ کہ نئے طریقہ کار کے بعد شہریت کے خواہشمندوں کیلئے سوالات یکساں ہو گئے ہیں۔ جو کہ اس سے قبل محکمہ انصاف کے اہلکار پر منحصر تھا کہ۔ وہ جو سوالات چاہے کرسکتا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…