جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پھانسیوں پرردعمل ،بنگلہ دیش کاپاکستان کی طرف سے تنقید پرتشویش اظہار

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے پھانسیوں کے معاملے پر تنقید کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ 1971 ء کے جنگی جرائم میں ملوث دو اپوزیشن رہنمائوں کی پھانسیوں پر تنقید کر کے اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔بنگلہ دیش کے جونیئر وزیر برائے امور خارجہ شہریار عالم نے تنقید کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بتایا کہ سخت الفاظ پر مشتمل مذمتی نوٹ پیر کو پاکستانی سفیر کے حوالے کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے دو اپوزیشن رہنمائوں کی پھانسی کی عدالتی کارروائی کو غلط قرار دیتے ہوئے اتوار کو ہونے والی پھانسیوں پر شدید صدمہ ظاہر کیا تھا۔پھانسیوں کے بعد کسی ممکنہ پر تشدد احتجاج کے پیش نظر بنگلہ دیش میں آج ہائی الرٹ رہا اور ہزاروں سیکیورٹی اہلکار شہروں میں گشت کرتے رہے۔
اپوزیشن پارٹیوں اور سیاست دانوں کے خلاف عدالتی کارروائی پر عالمی برادری نے بھی تشویش ظاہر کی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…