ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

فرانس کا دولتِ اسلامیہ پر حملے تیز کرنے کا اعلان

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوزڈیسک)فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ ان کا ملک نام نہاد شدت پسند تنطیم دولت اسلامیہ نامی کے خلاف عراق اور شام میں فضائی حملے تیز کر رہا ہے۔برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ فرانس کا طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گال دولتِ سالامیہ کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لے گا۔برطانوی وزی اعظم اور فرانس کے صدر نے دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون بڑھانے اور اس بارے میں فضائی کمپنیوں کے ریکارڈ اور دیگر ڈیٹا کے تبادلے پر اتفاق کیا۔فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا:’ہم اپنے حملے تیز کریں گے، اس میں ایسے ہداف کا انتخاب کیا جائے گا جس سے دہشت گردوں کی فوج کو ہر ممکن نقصان پہنچے۔‘برطانیہ کے وزیراعظم ڈیویڈ کیمرون نے نے اس موقعے پر فرانسیسی صدر کے دولتِ اسلامیہ کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا پختہ یقین ہے کہ یہ ایسا ہمیں کرنا چاہیے۔‘نام نہاد تنظیم دولت اسلامیہ نے پیرس پر حملوں کی ذمہ داری قبول تھی اور اس حملے میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔دریں اثنا بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مسلسل تیسرے دن بھی سکیورٹی ’ریڈ الرٹ‘ پر ہے۔سکیورٹی ادارے پیرس میں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث صلاح عبدالسلام کو تلاش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک انھیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔بیلجیئم میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران 16 افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم ان میں پیرس حملوں میں مبینہ طور پر ملوث شدت پسند صالح عبدالسلام شامل نہیں۔اتوار کو میڈیا بریفنگ کے دوران بیلجیئن پراسیکیوٹر ایرک وین ڈر سپٹ نے بتایا کہ 19 سرچ آپریشن برسلز میں جبکہ مزید تین شارلروا شہر میں کیے گئے۔اس سے پہلے جمعے کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متقفہ طور پر منظور کی جانے والے ایک قرارداد میں تمام ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شامل ہوں۔
یہ قرارداد فرانس کی جانب سے پیرس حملوں کے بعد سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تھی۔
اس قرارداد میں عراق اور شام میں سرگرم دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں کو مربوط انداز میں دوگنا کرنے کا کہا گیا ہے۔قرارداد میں دولتِ اسلامیہ کو دنیا کے امن و سکیورٹی کے لیے ایک غیر معمولی عالمی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…