جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران کا داعش سے وابستہ سیل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)ایران کی سکیورٹی فورسز نے عراق کے ساتھ واقع اپنے مغربی سرحدی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک جہادی سیل کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔پاسداران انقلاب ایران کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے جاری کردہ ایک بیان میں ان گرفتاریوں کی اطلاع دی اور کہا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز جنگجوو ں کی جانب سے ایران میں بد امنی کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی مانیٹرنگ کررہی تھیں۔جنرل جعفری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش کو کثیر سطح کے نیٹ ورکس کی حمایت حاصل ہے۔ان میں سے ایک کی مغربی صوبہ کرمان شاہ میں نشان دہی ہوئی تھی اور اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ کل کتنے لوگ گرفتار ہوئے ہیں اور انھیں کب گرفتار کیا گیا ہے۔البتہ انھوں نے کہا ہے کہ باقی گروپ بھی ہمارے انٹیلی جنس راڈار پر ہیں اور ان کے خلاف بھی ضروری کارروائی کی جائے گی۔جنرل جعفری کا کہنا تھا کہ جہادیوں کی جانب سے ایران میں پیرس طرز کے حملوں کے بہت کم امکانات ہیں۔کیونکہ ہمارے پیشگی سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے اس بات کا امکان نہیں کہ داعش ایران میں کوئی بڑی کارروائی کرسکیں گے۔وہ شاید چھوٹی موٹی کارروائیاں تو کر لیں لیکن ایران میں اس طرح کی امن وامان کی صورت پیدا نہیں کرسکیں گے جس طرح کی انھوں نے دوسرے ممالک میں پیدا کی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…