اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پناہ گزینوں کا معاملہ آئے روز شدت اختیار کرتاجارہاہے اور سوشل میڈیا پر روٹی کا ٹکڑاہاتھ میں لیے روتے ہوئے شخص کی پہچان جرمن میڈیا سامنے لے آیاہے اور انکشاف ہواہے کہ باپ بیٹا پاکستانی ہیں تاہم ان کی مزید شناخت نہیں ہوسکی۔جرمن میڈیا کے مطابق زیرنظرتصویر میں پاکستانی مہاجر بچہ آہستہ سے اپنے باپ کی پیشانی پر اپنا نرم و نازک ہاتھ پھیر رہا ہے، زمین پر بیٹھا باپ ہاتھ میں روٹی کا ٹکڑا پکڑے زار و قطار رو رہا ہے اور ا±نہوں نے بہتر مستقبل کے لیے پاکستان چھوڑا تھا۔جرمنی کے مشہور اخبار ’بِلڈ‘ کے مطابق یہ تصویر ایک پاکستانی باپ اور اس کے بچے کی ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مہاجرین کا بحران دن بہ دن کتنا غمناک ہوتا جا رہا ہے۔ اس پاکستانی خاندان کو یونان اور مقدونیہ کی سرحد سے آگے نہیں جانے دیا جا رہاکیونکہ سربیا اور مقدونیہ نے صرف تین جنگ زدہ ممالک شام ، عراق اور افغانستان کے شہریوں کو داخلے کی اجازت دی ہے جبکہ دیگر سرحد پر ہی کسی معجزے کے منتظر ہیں۔ جرمن میڈیا نے تصویر میں نظر آنے والے پاکستانی باپ اور بیٹے کے نام تو نہیں بتائے، صرف یہ یقین کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی باب بیٹے کی یہ تصاویر اس وقت لی گئیں جب پاکستانیوں اور مراکش کے مہاجرین کی طرف سے سرحد عبور کرنے کے لیے احتجاج کیا جا رہا تھا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ جمعرات سے یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر سینکڑوں پاکستانی اور دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے مہاجرین سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں لیکن پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک رکھا ہے۔ مقدونیہ اور سربیا مہاجرین کے زیر استعمال ’بلقان کے روٹ‘ کے ممالک ہیں۔ اسی راستے سے ہزارہا مہاجرین یورپی یونین میں داخل ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی
دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن