پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں مدد کیلئے طیارہ بردار بحری جہاز تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ فرانسیسی وزیر دفاع ژان ایولے دریاں کے مطابق داعش کے ٹھکانوں پربمباری کیلئے طیارہ بردار جہاز پیر کے روز سے تیار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا سے اسلامک اسٹیٹ کاصفایا ہرحال میں ضروری ہے ۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے ، جب فرانسیسی طیاروں کی جانب سے دہشتگرد گروہ اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر بمباری میں خاصی شدت آچکی ہے ۔ پیر س میں دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد فرانس نے اسلامک اسٹیٹ کیخلاف اپنی کارروائیاں تیز تر کرنے کا اعلان کیاتھا۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی
دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن