سعودی عرب نے سرحدوں سے ملحقہ علاقوں میں عوام کا داخلہ بند کردیا

23  ‬‮نومبر‬‮  2015

ریاض(نیوز ڈیسک )سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے تمام شہریوں اور ملک میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سرحد سے ملحقہ20 کلو میٹر تک کے رقبے میں نہ آئیں، یہ علاقہ وزارت داخلہ نے عوام کے لئے’ ممنوع‘ قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق محکمے کی جاری ہدایات میں وضاحت کی گئی ہے کہ ممنوعہ علاقے میں کسی نے داخلے کی کوشش کی تو اسے حراست میں لے کر قانون کی خلاف ورزی پر 30 ماہ قید اور 25 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ٹوئیٹر پر جاری سعودی وزارت داخلے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ قرار دیئے جانے والے علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔سرحد سے20 کلو میٹر دور تک ریت کے اونچے ٹیلے بنادیئے گئے ہیں اور انتباہی سائن بورڈز بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جہاں پیدل چلنا یا گاڑی سے سفر کرنادونوں منع ہے۔ممنوعہ علاقوں میں حفر الباطن،خفجی کمشنری،رفحہ،عر عر،طریف الحدیثہ الجوف اور دیگر شامل ہیں
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی

دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…