بیجنگ(آ ئی این پی) چین نے ملک میں تیار کردہ جد ید تر ین اور سب سے بڑا ڈرون طیارہ متعارف کروا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطا بق چین کی جا نب سے صو بہ گوا نگ ڈونگ میں منعقد ہو نے والی صنعتی نما ئش میں CH-5 ڈرون طیارہ منظر عا م پر لا یا گیا۔ چین کی ایرو سپیس سا ئنس و ٹیکنا لوجی کی نگرا نی میں چینی اکیڈ یمی نے طیارہ تیار کیا جس کی رواں سال اگست میں کا میاب تجر با تی پرواز کی گئی ۔ اس مو قع پرچین کے سب سے بڑے اور جد ید تر ین طیارے کے ڈ یزائنر شی ون نے کہا کہ چین اس سے قبل CH-3طیارے متعدد مما لک کو فرو خت کر چکا ہے اور اب اس ٹیکنا لوجی کو فرو خت کر نے کیلئے تیار ہے،یہ طیارہ فضا ءسے زمین پر اپنے ٹارگٹ کو صیح طر یقے سے نشا نہ بنا نے اور ٹرا نسپو رٹیشن کے مقا صد کیلئے استعما ل ہو گا۔انہوں کہا کہ کہ مذ کورہ ڈرون طیارہ 3ہزار کلو وزن کے ساتھ اڑان بھر نے کی صلا حیت ر کھتا ہے جبکہ اس کے ساتھ 9سوکلو گرا م اسلحہ بھی لگا یا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی
دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن