جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

برسلز:پیرس طرزحملوں کا خدشہ،رات گئے مختلف علاقوںمیں آپریشنز

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوز ڈیسک)برسلز میں پیرس طرز کے حملوں کے خدشے کے باعث رات گئے کئی علاقوں میں آپریشنز کیے گئے۔پراسیکیوٹر کاکہناہے کہ آپریشن میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ایک شخص زخمی بھی ہوا۔آپریشنز کے دوران مفروردہشت گردصالح عبدالسلام کوگرفتارنہیں کیاجاسکا۔برسلز میں رات گئے سرچ آپریشن کرکے 16افراد گرفتار کرلیے گئے۔ تاہم پیرس حملوں کا انتہائی مطلوب ملزم صالح عبدالسلام پکڑا نہیں جاسکا۔ بیلجیم میں سیکورٹی آج بھی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ تعلیمی ادارے اور میٹرو سروس بند رہے گی۔بیلجیم کے فیڈرل پراسیکیوٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ برسلز میں مولن بیک اور دیگر علاقوں میں 19گھروں کی تلاشی لی گئی اور 16افراد گرفتار کیے گئے۔ جنوبی علاقے چارلی روئے میں بھی 3مکانات کھنگالے گئے۔ اس دوران پولیس نے ایک گاڑی پر گولیاں بھی چلائیں، جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔فیڈرل پراسیکیوٹرنے اعتراف کیا کہ سرچ آپریشن کے دوران پیرس حملوں کا انتہائی مطلوب ملزم صالح عبدالسلام گرفتار نہیں کیاجاسکتا۔ بیلجیم کے وزیراعظم چارلس مائیکل کا کہنا ہے پیرس حملوں کے طرز کی دہشت گردی کا خدشہ برسلز میں بھی ہے ،اس لیے سیکورٹی ہائی الرٹ کی کیٹگری تھری سے بڑھاکر چار کردی گئی ہے۔ اسکول ،کالج ،یونیورسٹیز اور میٹرو سروس آج بھی بند رہے گی۔ا±دھر فرانسیسی وزیر دفاع نے واضح کیا ہے کہ پیرس کو کیمیائی حملوں سے بچانے کے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔پانی کے نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے۔پیرس پولیس نے فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر خود کو اڑانے والے دہشت گرد کی تصویر جاری کردی۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے دہشت گرد شام سے تین اکتوبر کو یونان پہنچا تھا۔ سینٹ ڈنی میں پولیس آپریشن کے بعد تباہ حال فلیٹس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ صرف یورپ میں ہی سیکورٹی ہائی الرٹ نہیں۔ امریکا میں بھی سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن ہوم لینڈ سیکورٹی کے امریکی وزیرجین جونسن نے کہا ہے کہ سیکورٹی سخت ہونے کے باوجود امریکی شہری تھینکس گیونگ کی چھٹیوں پر اپنے پروگرام منسوخ نہ کریں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…