نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت نے مقامی سطح پر تیار کردہ سپر سونک انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کسی بھی بیلسٹک میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ ریاسٹ اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج سے کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 7.5 میٹر لمبے اس میزائل نیویگیشن سسٹم، جدید کمپیوٹر اور ایک الیکٹرومکینیکل ایکٹیویٹر سے لیس ہے اور یہ کسی بھی بیلسٹک میزائل کا تعاقب کرکے اس کو ہوا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹس میں میزائل کی اس آزمائش میں کامیاب یا ناکام ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا کہ اس دوران میزائل کی فلائٹ کے دوران مختلف حوالوں سے جانچ کی گئی۔