جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

کینیڈا میں نئے شادی شدہ جوڑے نے مثال قائم کردی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(نیوزڈیسک)کینیڈا میں ایک جوڑے نے قابل تقلید مثال قائم کرتے ہویے اپنی شادی کی پرتکلف دعوت منسوخ کر کے وہی رقم ایک شامی پناہ گزین گھرانے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سمنتھا جیکسن اور ان کے شوہر فارزین یوسف نے نہ صرف پرتکلف دعوت کی جگہ شادی کی رسم سرکاری سِول میرج کے تحت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ انھوں نے اپنے متوقع مہمانوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ انھیں تحفے دینے کی بجائے پیسے ایک ایسے شامی گھرانے کے نام دے دیں جو ان دنوں کینیڈا آنے کی کوشش کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سمنتھا جیکسن اور فارزین یوسف اپنی شادی کی تقریب کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ انھوں نے شامی بچے ایلان ک±ردی کی تصویر دیکھی جو ترکی کے ساحل پر مردہ پایا گیا تھا۔اس موقعے پر انھیں احساس ہوا کہ وہ اپنی شادی کے موقعے کو پناہ گزینوں کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔سمنتھا جیکسن اور فارزین یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ شادی کی روائتی بڑی تقریب کو منسوخ کرنے سے پہلے ہی سمنتھا جیکسن کینیڈا میں ایسے لوگوں کی مدد کر رہی تھیں جو انفرادی طور پر پناہ گزینوں کی مدد کے خواہش مند تھے۔مسٹر یوسف کے بقول تصویر دیکھنے کے بعد سے ’ہمارے لیے اس خیال سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ہوگیا تھا کہ کئی شامی گھرانوں کو کیسے کیسے مشکل فیصلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ خیال آتے ہی ہم نے اس امید کے ساتھ اپنی شادی کے منصوبے پر نظر ثانی شروع کر دی کہ ہم کسی شامی گھرانے کو ٹورونٹو میں ایک نئی زندگی شروع کرنے میں مدد کر سکیں۔‘فارزین یوسف کہتے ہیں کہ ان دونوں کے گھر والوں اور دوستوں نے ان کے اس فیصلے کی تائید کی۔جس کے بعد تین ہفتوں کے اندر اندر انھوں نے اس مقصد کے لیے رقم اکٹھی کرنا شروع کر دی۔یوسف کے بقول ’ہمارا پیغام بالکل واضح تھا اور وہ یہ کہ پناہ گزینوں کے لیے کینیڈا کے دروازے کھلے ہیں۔سمنتھا جیکسن اور فارزین یوسف اب تک 22,750 کینیڈین ڈالر جمع کر چکے ہیں اور انھیں امید ہے کہ وہ جلد ہی 27,000 ڈالر اکٹھے کر لیں گے۔ یاد رہے کہ چار افراد پر مشتمل کسی شامی گھرانے کو کینیڈا بلانے کے لیے سپانسر کرنے والے شخص کے پاس 27 ہزار ڈالر ہونا ضروری ہیں۔مسٹر یوسف کہتے ہیں کہ ہمارا یہ فیصلہ ان اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو کینیڈا کے لوگوں کو بہت عزیز ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ ہماری مثال سے بہت سے دوسرے لوگوں کا حوصلہ بڑھےگا، بالکل ایسے ہی جیسے کئی دوسرے لوگوں کو دیکھ کر ہمیں بھی تقویت ملی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم لوگ بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمیں ہماری شادی کی تقریب نے یہ موقع فراہم کیا کہ ہم کسی بڑے مقصد کے لیے کام کر سکیں۔یاد رہے کہ کینیڈا کی حکومت آئندہ ہفتے ایک منصوبے کا اعلان کرے گی جس کے تحت شام سے آنے والے 25 ہزار افراد کو کینیڈا میں پناہ دی جائے گی۔ یہ اعلان نو منتخب وزیرِ اعظم کی لبرل حکومت کے منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…