جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوڈان میں ہالینڈ کے سفیر نے تاریخ رقم کردی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(نیوزڈیسک)سوڈان میں ہالینڈ کی خاتون سفیر نے دریائے نیل تیر کر عبور کرنے کی ‘مہم’ سر کر لی۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا نیٹ ورک ‘فیس بک’ پر ڈچ سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ دس ہزار افراد کی جانب سے “لائیکس’ ملنے پر سفیرہ سوزن بلینک ہارٹ دریائے نیل تیر کر عبور کریں گی۔ اس اقدام کا مقصد ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعات اور خواتین کی حالت بہتر بنانے سے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔رپورٹ کے مطابق 63 سالہ سوزن بلینک ہارٹ نے ہالینڈ میں پیراکی کے لئے مخصوص نارنجی رنگ کا لباس پہن رکھا تھا جس پر سفارتخانے کا لوگو بنا ہوا تھا۔ وہ سات ڈچ اور سات سوڈانی خواتین پیراکوں کے ہمراہ دریائے نیل کے پانی میں اتریں۔ دریا کے دونوں کناروں پر موجود افراد ان کی حوصلہ افزائی کے لئے نعرے لگاتے رہے۔دریائے نیل پار کرنے کی مہم کے دوران سوڈانی پیراک اور غوطہ خور متعدد کشتیوں میں خواتین پیراکوں کے ہمراہ سفر کرتے رہے۔ دریا عبور کرنے پر سوزن بلینک ہارٹ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ‘یہ کام بہت خوب رہا، میرا سب ہی کو دریائے نیل میں پیراکی کا مشورہ دوں گا۔بلینک ہارٹ نے سوڈان میں خواتین کی حالت بہتر بنانے اور دریائے نیل میں ڈوبنے کے خطرات کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لئے یہ مہم تجویز کی تھی، اس مہم کو سر کرنے کے لئے ان کی شرط تھی کہ ڈچ سفارتخانے کے فیس بک اکاونٹ کو دس ہزار افراد پسند کریں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…